31 جولائی 2012 - 19:30

سعودی عرب میں عوامی تحریک جاری ہے اور لوگ آل سعود کی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کررہے ہیں۔

ابنا: مشرقی شہر صفوی میں گذشتہ رات احتجاجی مظاہرے ہوئے جس میں لوگوں نے آل سعود کی ڈکٹیٹر حکومت کی سرنگونی پر تاکید کی ۔ مظاہرین نے آل سعود کی تشدد آمیز پالیسیوں کی مذمت کرتے ہوئے بزرگ عالم دین آیت اللہ شیخ باقر النمر کی رہائي کا مطالبہ کیا۔ یہ مظاہرے آیت اللہ باقر النمر کی اھلیہ کے تشییع جنازہ کےبعد ہوا۔ قابل ذکر ہے بزرگ عالم دین آيت اللہ باقر النمر کی گرفتاری کے بعد سے مشرقی علاقوں میں عوامی تحریک میں تیزی آئي ہے۔ سعودی عرب میں بھی دیگر عرب ملکوں میں اسلامی بیداری کی تحریکوں کے آغاز سے ہی مظاہرے شروع ہوگئے تھے۔ سعودی عرب میں لوگ سیاسی، مذہبی، اقتصادی اور سماجی اصلاحات کے خواہاں ہیں۔ آل سعود کے پروپگينڈوں کے برخلاف سعودی عرب میں صرف مشرقی علاقوں میں  ہی عوامی تحریک نہیں جاری ہے بلکہ مختلف علاقوں میں آل سعود کے خلاف مظاہرے ہورہے ہیں۔.......

/169